پنجاب میں 10برس کی لاقانونیت اور من مانیوں کی داستان عوام کبھی نہیںبھولیں گے: شعیب صدیقی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور پی پی157لاہور سے امیدوار صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ شکست کا یقین ہونے پر نواز لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور اپنی مایوس کن کارکردگی کا ملبہ حالات اور قومی اداروں پر ڈالنے کی سازش کر رہی ہے،غازی آباد ، ساگر روڈ ،ایاز ٹاؤن ،گجہ پیر ، تاج باغ ، ریلوے لائن اورمکی شادی ہال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ قیادت کی نشانی ہے کہ شہباز شریف کو بھی آئین اور قانون پر عملدرآمد کی یاد آگئی ہے ،انہوں نے گزشتہ10برسوں میں پنجاب میں لا قانونیت اور من مانیوں کی جو داستانیں رقم کی ہیں وہ عوام کو ابھی نہیں بھولیں۔ اب کسی طریقے سے بھی تبدیلی رکنے والی نہیں ،شکست سرکس کے شیروں کا مقدر ہو گی اور نواز شریف اپنے ساتھ دوسروں کو بھی لے ڈوبیں گے۔