خوف کی فضاء میں عوام ووٹ کیسے ڈالیں گے: حافظ حسین، فضل حقانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماؤں حافظ حسین احمد، مولانا فضل علی حقانی، محمد اسلم غوری، حاجی شمس الرحمن شمسی، عبدالرزاق عابد لاکھو، مفتی ابرار احمد نے بنوں میں جے یو آئی کے مرکزی راہنماء اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار الحاج اکرم خان دورانی کے قافلے پر بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے گذشتہ روز پشاور میں اے این پی کے راہنماء ہارون بلور کے انتخابی جلسہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا اور آج بنوں میں حاجی اکرم خان درانی کے انتخابی پروگرام کو نشانہ بنایا گیا ہے نگران حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو رہی ہے اگر حا لات یہی رہے تو خوف بڑھتا جائے گا تو ووٹ کون ڈالے گا۔