گوجرانوالہ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پی ایچ اے کا سینئر اکائونٹنٹ معطل ڈبلیو ایم سی کے دو اہلکاروں کو شوکاز نوٹس
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے سنیئر اکائونٹنٹ ولید ہاشمی کو عطل کر دیا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر و ڈی ایم او نے ڈی جی پی ایچ اے کو متعلقہ اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ اہلکار الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا جس پر تھانہ کھیالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاران (اسسٹنٹ منیجر آپریشن مصفر غنی، سنیٹری انسپکٹر ثاقب بٹ اور سنیٹری سپروائزر بلال بٹ کو) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سیاسی جماعت کے جھنڈے، بینرز اور دیگر تشہیری مواد لگانے کے لیے سرکاری گاڑی کو استعمال کرنے پر شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمران خالد بٹ کی انتخابی مہم اور تشہیری مواد کو علاقہ میں آویزاں کرنے کے حوالے نجی ٹی وی پر رپورٹ نشر کی گئی تھی۔ اہلکاران کو پیڈا ایکٹ 2006کے تحت 7یوم میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔