محب وطن پاکستانیوں نے نواز شریف کے استقبال کا فیصلہ مسترد کر دیا: پرویز الٰہی

Jul 14, 2018

گجرات( نامہ نگار) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ محب وطن پاکستانیوں نے نواز شریف کے استقبال کا ن لیگ کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ ایک چور کرپشن کی سزا بھگتنے پاکستان واپس آ رہاہے اس لیے احتجاج کرنا کسی طور پر درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ 69 میں انتخابی مہم کے دوران اجمل علی خاور ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات، میاں عمران مسعود و دیگر بھی موجود تھے۔ اجمل خاور ایڈووکیٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے حمایت کا خیر مقدم کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام محب الوطن جماعتیں قومی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ علاوہ ازیں چودھری پرویز الٰہی نے وفد کے ہمراہ چیئر مین مرزا جمشید احمد سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے بھی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ انتخابی مہم کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے محمد جاوید کباڑیہ اور سرور احمد کی قیادت میں یوتھ ونگ کے کارکنان نے بھی ملاقات کی جبکہ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے مسلم لیگ ن کی ممبر ضلع کونسل محترمہ نزہت نیئر نے بھی ق لیگ کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔ محترمہ نزہت نیئر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی گجرات کی پہچان ہے ان کے ہاتھ مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے د ریں اثناء رکھ کولاں سے پی پی کے درجنوں رہنمائوں نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت میں اہم کردار چودھری محمد اشرف نمبر دارآف جھیرانوالی، چودھری محمد مظہر وڑائچ اور ڈاکٹر نقاش مظہر وڑائچ نے اہم کردار ادا کیا۔ شامل ہونے والوں میں چودھری بشیر احمد گوندل ، حاجی محمد حسن وڑائچ، چودھری ظفر مہدی گوندل، محمد نواز وڑائچ، لیاقت علی وڑائچ، خالد بشیر گوندل، عرفان صفدر گوندل، شہباز حسین نمبر دار، پرویز احمد وڑائچ، ریاض احمد مہر، اشفاق احمد مہر، صوفی ریاض گوندل، منظور احمد گوندل، نقاش مظہر گوندل، شاہد نواز گوندل، زوہیب اشرف وڑائچ، فیاض احمد گوندل، مختار احمد گوندل، عبدالغنی ، محمد صفدگوندل اور محمد اجمل وڑائچ شامل ہیں۔

مزیدخبریں