ڈی پی سی وہاڑی کا معیار بہتر بنانے کیلئے جامع پلان بنایا جائیگا: ڈی سی
وہاڑی(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان بنایا جائے گا۔ جس میں ایک نیا اکیڈمک بلاک بنانے کی تجویز شامل ہے اور موجودہ بلڈنگ کی تعمیر و مرمت اور تزین وآرئش بھی کی جائے گی تاکہ بچوں کو پڑھائی کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا سکے۔ سکول کے دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل پبلک سکول کی سکول مینجمنٹ کمیٹی کے تعارفی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایک ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سکول کے تمام معاملات کا جائزہ لے گی کہ سکول کی ضروریات کیا ہیں۔اس کے مطابق جامع حکمت عملی بناتے ہوئے سکول کا سٹینڈرڈ بلند کیا جائے گا۔