نوازشریف بہادر لیڈر‘ سزا کے باوجود واپس آ گئے: طارق رشید
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک حفیظ کمبوہ‘ ملک زبیر کمبوہ کی رہائش گاہ محلہ نواز آباد میں این اے 155 اور پی پی 214 کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار شیخ طارق رشید‘ ملک آصف رفیق رجوانہ ‘ شاہد محمود خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اور آئندہ بھی کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کی خدمت کریں گے اور صحت‘ تعلیم‘ صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف ایک دلیر اور بہادر لیڈر ہیں جو سزا کے باوجود قانون کا احترام کرتے ہوئے وطن واپس آ رہے ہیں مگر ان پر الزام لگانے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی اور آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ اس موقع پر ملک وقاص کمبوہ‘ مشتاق انصاری‘ ملک بشیر کمبوہ‘ ملک حق نواز‘ عمران‘ آفتاب مغل‘ اکرم انصاری‘ ستارہ بی بی‘ سید نفیس شاہ‘ انیس مہدی و دیگر نے شرکت کی۔