الیکشن مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی عملداری کیلئے کوششیں مزید تیز کریں:عرفان کاٹھیا
وہاڑی(خبر نگار) الیکشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے اپنی کاوشوں کی مزید تیز کریںاور اپنے حلقوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کریںاور فوری طور پر خلاف ورزی کی اطلاع بذریعہ موبائل ایپ پر بھجوائیں تاکہ اس کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔ مانیٹرنگ افسران بہترین کام کررہے ہیں مگر ان کے رپورٹنگ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیانے کیا انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن غیر جانبدارانہ، شفاف اورآزادانہ کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عمل کرنا ہے