بارش : لیسکو سمیت پنجاب، خیبر پی کے کی تمام ڈسکوز متاثر، ہزاروں فیڈرز، گرڈ ٹرپ
لاہور)کامرس رپورٹر(لیسکو سمیت پنجاب اور خیبر پی کے کی تمام ڈسکوز کا ترسیلی نظام گزشتہ روز بھی بارشوں کے باعث شدید متاثر ہوا ۔ لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کے ہزاروں فیڈرز اور سینکڑوں گرڈز ٹرپ کر گئے ۔ جن علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے وہاں بحالی کے کام میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روزصبح کے وقت ہونے والی بارش سے لیسکو کے 146 فیڈرز اور درجنوں گرڈز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے کئی علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ۔ بارش رکنے کے بعد فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا تاہم جس علاقوں میں ٹرانسفارمرز جل گئے وہاں بحالی کا کام تاخیر کا شکار ہا ۔ دیگر ڈسکوز میں بھی ایسی ہی صورتحال رہی ۔