تحریک انصاف میں انصاف نہیں ، خالد خاکوانی پارٹی رکنیت سٹی صدارت سے مستعفی،ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کا استحصال ہوا، آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں
ملتان(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے ستی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے سٹی صدارت اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس کے اپنے اندر انصاف نام کی جوئی چیز نہیں ہے ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کا استحصال ہوا میں نے اس نا انصافی کے خلاف چند روز قبل جہاد کا اعلان کیا تھا اور میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 155سے آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہا ہوں جب میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عوام اور کارکنان کے پاس گیا ہوں تو ان کا مطالبہ تھا کہ آپ تحریک انصاف کی صدرات اور پارٹی رکنیت سے استعفی دیںا ور نا انصافی کرنے والی اس جماعت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں چنانچہ میں آج پارتی عہدے اور رکنیت سے استفعی دے رہا ہوں تحریک انصاف کے بہت سے کارکنان میرے ساتھ ہیں۔