سعودی سکالر نے نیا بیکٹیریا دریافت کر لیا
لندن(اے پی پی)سعودی عرب کی طائف یونیورسٹی سے بیالوجی میں گریجویشن کرکے برطانیہ کی بینگور یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے سعودی سکالر حامد بن احمد الشھیب نے نیا بیکٹیریا دریافت کرکے یونیورسٹی کے اساتذہ اورعہدیداران کے دل جیت لئے۔انہوں نے ریسرچ پروجیکٹ کے تحت نئے بیکٹیریا پر کام کیا تھا۔ برطانوی یونیورسٹی کے ارباب سعودی اسکالر کے نام سے نئے بیکٹیریا کی دریافت کا پروانہ جاری کرانے کی کارروائی کررہے ہیں۔ الشھیب اب بھی نئے بیکٹیریا کی دریافت کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ برطانوی یونیورسٹی میں اپنے خرچ پر تعلیم حاصل کررہے تھے۔ ایک ماہ قبل ہی خادم حرمین شریفین اسکالر شپ پروگرام میں ان کانام شامل کرلیاگیا۔