تائیوان کی جاپان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے امداد
تائپے (اے پی پی) تائیوان نے مغربی جاپان میں حالیہ ریکارڈ بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امداد بھیجی ہے۔جاپان میں تائیوان کے رابطہ دفتر کے سربراہ فرینک شے، میں جاپان تائیوان ایکسچینج ایسوسی ایشن کے دفتر گئے۔ جناب شے نے، ریکارڈ بارشوں سے سخت تباہی کا شکار علاقوں کی بحالی میں مدد کے لیے، ایسوسی ایشن کے سربراہ یاسْوآکی تانی زاکی کو 2 کروڑ ین یا تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کا عطیہ پیش کیا۔جناب شے نے سانحے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔