امریکہ کے مقابلے کیلئے بھارت کیساتھ تجارتی تعاون مضبوط کرنا چاہئے: چینی سفیر
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں تعینات چین کے سفیر لو چاو ہوئی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو امریکہ کی تجارتی بالادستی کے مقابلے میں تعاون کو مضبوط کیا جائے، چین اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں تعینات چین کے سفیر لو چاو ہوئی نے نئی دہلی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت کو امریکہ کی تجارتی بالادستی کے مقابلے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔