امریکہ سے تجارتی جنگ چاہتے ہیں نہ اس سے خائف ہیں: چین
بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین کا امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تنازعے میں باہمی مذاکرات کی ممکنہ بحالی کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ چین امریکہ کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں چاہتا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ ایسی کسی جنگ سے خائف بھی نہیں ہے اور ضروری ہوا تو یہ لڑی بھی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ہفتے چینی درآمدات پر تقریباً دو سو ارب ڈالر کے اضافی محصولات بھی عائد کئے تھے۔