امریکی ایوان نمائندگان نے حساس پروگراموں کیلئے سرمایہ فراہم کرنے سے متعلق بل منظور کر لیا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان نے خفیہ اداروں اور قومی سلامتی کے حساس پروگرامز کے لیے سرمایے کی فراہمی کا قانونی بل منظور کر لیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حساس پروگرامز روس، چین اور شمالی کوریا جیسے ممالک سے متعلق ہیں۔ اس بل پر ہونے والی رائے شمالی میں 54 کے مقابلے میں 363 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ سو صفحات پر مبنی اس بل میں سابقہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت جیسے واقعات کے انسداد اور شمالی کوریا کی مالی صورت حال کی نگرانی جیسے امور پر بات کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسی طرز کا ایک بل امریکی سینیٹ میں بھی زیربحث ہے۔