گیرٹ ورلڈ کی ہرزہ سرائی سے دنیا کا امن خطرے میں، گستاخانہ خاکوں کی نمائش روکی جائے: مفتی محمد حسن
لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف یوم احتجاج منایا گیانے خطبات جمعہ میں احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے ۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا مقابلہ کروانے کا اعلان کیا جو کہ سراسر توہین رسالت ہے اور توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالمی دنیا اس دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردارا ادا کرے ۔علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ گیرٹ ورلڈ کی جانب سے ہرزہ سرائی سے پوری دُنیا کا امن خطرے میں پڑچکا ہے۔ اِس لیے گیرٹ ورلڈ نامی ملعون کو اِس شیطانی کھیل سے روکا جاے ورنہ پھر کو ئی ممتاز قادریؒ ، عامر چیمہؒ، غازی علم دین ؒ پیدا ہو جائیں گے۔ مولانا مفتی محمدحسن، مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری علیم الدین شاکر ، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا عبدالنعیم دیگر علماء نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پر خطبات جمعہ میں شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے۔