مسیحی قبرستان پر قبضے کیخلاف دائر درخواست پر ڈی سی سے ریکارڈ طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جلو موڑ کے قریب مسیحی قبرستان پر مبینہ قبضے کے خلاف دائر درخواست میں ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست گزار منظور مسیح نے مؤقف اختیار کیا کہ 12 کنال اراضی پر قبرستان پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ درخواستیں دینے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔