این اے 129اور 131 میں خواتین کی کارنر میٹنگ کا اہتمام
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف کی خواتین این اے129اور این اے131و دیگر حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ڈور ٹو ڈور مہم و کارنر میٹنگز کا انعقاد ہو رہا ہے ،این اے129کی پی پی156کی یونین کونسل146میں حاجی محمد رشید اور تاج بیگ نے خواتین کیلئے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ، پی پی158کی یونین کونسل 5میں مس جہانگیر نے انتخابی جلسے کا انعقاد کیا جبکہ اسی حلقے کی وارڈ 3میں نذیر مانو گجر نے پی ٹی آئی کی خواتین کیلئے استقبالیے کا اہتمام کیا مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالے ،پاکستان تبدیل ہونے جا رہا ہے اور عوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کی بجائے تعمیر اور ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے اْن کا مینڈیٹ اور ان کی ٹیم کیلئے ہے ۔ عبدالعلیم خان نے اس حلقے این اے129اور پی پی158کی جو خدمت کی ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔