نگران حکومت صرف الیکشن منعقد کرنے کا مقصد پیش نظر رکھے: ممتاز اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان و دیگر ایک بیان میں ختم نبوت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کو نگران حکومت کی جانب سے چیلنج کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و آئین پاکستان سے غداری کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی نگران حکومت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں قادیانیوں کو اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز کرکے الیکشن عمل مشکوک بنانا چاہتی ہے۔ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے وہ قادیانیت کو پرموٹ کرنے کا سلسلہ بند کرے ورنہ اس ضمن میں غیور مسلمانوں کے اندر پائی جانیوالی شدید بے چینی کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتی ہے۔