فیروزوالا: وارداتوں میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا
فیروز والا (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی و دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر غلام مرتضیٰ کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ رچنا ٹائون میں چوروں نے طاہر اقبال کے گھر میں داخل ہوکر پونے دو لاکھ روپے کی رقم اور چھ لاکھ روپے مالیت کے زیورت و دیگر قیمتی سامان لاکھوں روپے مالیت چوری کرکے فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نوجوان فیصل کو روک کر تقریباً 80 ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے دو موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔