سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے فیڈ بیک سروس کا آغاز کردیا
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہر یوں کی سہولت کے لئے فیڈ بیک سروس کا آغاز کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے تمام لائسنسنگ ، ٹیسٹنگ سنٹرز اور سہولیاتی مراکز میں تعینات عملہ کو شہریوں کی آگاہی اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام لائسنسنگ ، ٹیسٹنگ سنٹرز اور سہولیاتی مراکز میں تعینات عملہ کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔کائونٹر پر آنے والے ہر شہری کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔کوئی شہری کائونٹر پر سہولت نہ ملنے یا عملہ کی بدکلامی کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن نمبر 15یا راستہ ایپ کے ذریعے شکایت درج کر وا سکے گا۔