شاہی خاندان پر تنقید پر سعودی عرب میں ’مذہبی مبلغ سفر الحوالی تین بیٹوں سمیت گرفتار
لندن (آن لائن)سعودی عرب میں بااثر مذہبی مبلغ سفر الحوالی اور ان کے تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔برطانیہ میں مقیم حقوق انسانی کے سعودی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت کی گئی ہیں جب سفر الحوالی نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سفر الحوالی کو 1990 میں اس وقت جیل جانا پڑا تھا جب انھوں نے کویت میں عراقی فوج کو نکالنے کے لیے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی آمد کی اور امریکہ سے تعلقات کی مخالفت کی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 1993 میں ان پر عوامی مقامات پر بات کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انھیں درس و تدریس کے مختلف عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔