ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق‘ 13 زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک کے حادثات میں 38 سالہ شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے, واضح رہے کہ رضا آباد چوک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خالد جاں بحق ہو گیا اسی طرح دیگر علاقوں میں مختلف حادثات میں قاسم‘ اقبال اور حسن وغیرہ 13 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔