ایشین گیمز کی تیاری‘ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) ایشین گیمز کی تیاری کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ شروع ہوگیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ حسن سردار کو رپورٹ کرینگے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، محمد علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصور عباس، محمد رضوان سینئر، محمد توثیق راشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، محمد ظفر یعقوب، محمد ارسلان قادر، ایاز احمد، ایم عرفان جونیئر، رانا سہیل ریاض، محمد رضوان جونیئر، محمد دلبر، محمد عتیق، محمد فیصل قادر، محمد عاطف مشتاق، جنید منظور اور اسد عزیز شامل ہیں۔ ایشین گیمز آئندہ ماہ 18 اگست سے یکم ستمبر تک انڈونیشیا میں کھیلے جائیں گے۔