محمد کیف نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) بھارتی بلے باز 37 سالہ محمد کیف نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے یہ اعلان ون ڈے تاریخ میں 16 سالہ تاریخی فتح کے بعد کیا جب بھارت نے لارڈز میں نیٹ ویسٹ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 325 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا تھا اس طرح کیف کے 2 دہائیوں پر مشتمل کیرئیر کا اختتام ہوا جس کا انہوں نے 1997-98ء میں آغاز کیا تھا۔ 2000ء سے 2006ء تک محیط 6 سالہ کیرئیر میں انہوں نے 13 ٹیسٹ اور 125 ون ڈے کھیلے انہوں نے 12 سال قبل 2006ء میں دورہ جنوبی افریقہ میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا وہ 2000ء میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان تھے۔