انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ چوتھا مرحلہ آج شروع ہو گا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنت ملتان ریجن کا چوتھا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ملتان اور خانیوال کی ٹیمیں جامعہ زکریا ملتان گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔اوکاڑہ اور ڈی جی خان کی ٹیمیں جمخانہ گراؤنڈ اوکاڑہ جبکہ لودھراں اور وہاڑی کی ٹیمیں نیو سٹیڈیم لودھراں میں مدمقابل ہونگی۔