پاکستان جانے کیلئے ترس رہی ہوں:سونم کپور
ملتان (شوبز ڈیسک) بولی وڈ کی سٹائلش اداکارہ سونم کپور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہاں آنے کو ترس رہی ہیں۔ سونم کپور نے سوشل شیرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نئے متعارف کرائے گئے فیچر ‘آسک می’ کو استعمال کرتے ہوئے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔مسلمانوں سے محبت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک صارف کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ تمام مذاہب کے پیروکاروں سے محبت کرتی ہیں، کیوں کہ ہندو ازم نے انہیں سب سے محبت کا درس دیا ہے۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے پاکستانی فالؤرز سے پیار کرتی ہیں؟۔سونم کپور نے مختصرا جواب دیا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور وہاں جانے کی خواہش مند بھی ہیں۔سونم کپور پہلی بولی وڈ شخصیت نہیں ہیں، جنہوں نے پاکستان آنے یا پاکستان سے محبت کرنے کا بیان دیا ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات اس طرح کے بیان دے چکی ہیں۔