منشیات سمگلنگ کیسز میں دو ملزمان کو قید وجرمانہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے دو ملزمان کو سزا سنا دی ۔ عدالت نے 380گرام ہیروئن سمگلنگ کیس میں ذاکر کو آٹھ ماہ قید اور چالیس ہزار جرمانہ جبکہ پانچ سو گرام آئس سمگلنگ کیس میں ملزم ریاض کو ایک سال پروبیشن کی سزا سنا دی ہے ۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے۔