ڈھوک بنارس میں 15 روز سے پانی بندبار بار شکایت کے باوجود صورت حال بہتر نہیں ہوسکی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ ڈھوک بنارس میں 15 روز سے پانی بندبار بار شکایت کے باوجود پانی کی صورت حال بہتر نہیں ہوسکی۔ڈھوک بنارس گلی نمبر 10 جامع مسجد مہر خان کے رہائشیوں سعید، مولاداد،کامران شاہ اور محمد وحید نے ’’نوائے وقت‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقے میں پندرہ روز سے پانی بند ہے۔ انہوںنے کہا کہ کئی بار ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کے پی اے کو فون نمبر 9274419 پر شکایت کی گئی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔ ان کا موقف تھا کہ صاحب سیٹ پر موجود نہیں ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وال مین پیسے لیکر من پسند گلیوں میں پانی کھول دیتے ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔