جرمنی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے،سفیر
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے انجنیئرنگ، انرجی،کمیونیکیشن ، اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھر پور تعاون اور معاونت کرے گا ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ویمن آن کارپوریٹ بورڈ کے حوالے سے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے اور انٹر پرنیورشپ کی طرف راغب کرنے کے لیے سفارتخانہ مدد کرے گا کارپوریٹ سیکٹر ، بزنس اور انڈسٹری میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ آگے آ رہی ہیں تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری مواقعوں میں اضافے کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو فروغ دے کر ترقی حاصل کی ہے جس میں خواتین کا حصہ نمایاں ہے پاکستان میں بھی خواتین کو کاٹیج انڈسٹری میں آگے آنا ہو گا اس سے پہلے صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خواتیں کو ایک جگہ اکٹھا کر کے موقع دینا ہے کہ وہ اپنے تجربات سے دوسروں کو آگاہ کریں اور راہنمائی دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار میں خواتین کی شرکت بہت محدود ہے انہیں مواقع اور معاونت اور اچھا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے کارپوریٹ سیکٹر میں مختلف بورڈز پر خواتین کا پہنچنا حوصلہ افزا ہے ویمن آن بورڈ کی چیئر پرسن مز راحت کونین نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیڈرشپ رول میں آگے آنے کے لیے محنت اور لگن کی ضرورت ہے بزنس خاص طور پر کارپوریٹ سیکٹر میں آگے آنے کیلیے بروقت فیصلہ سازی، جدت پسندی، معاشی جہتوں پر عبور حاصل کر کے ہی نام کمایا جا سکتا ہے پاکستان میں خواتیں تیزی کے ساتھ ہر شعبے میں آگے آ رہی ہیں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر آگہی سیمینارز منعقد کیے جائیں گے سیمینار سے ویمن آن بورڈ کے سی ای او آفتاب احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، خواتین ممبران اور سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔