سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 پاکستانی ڈی پورٹ اسلام آباد ائر پورٹ پہنچا دئیے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 پاکستانی ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچا دئے گئے ان پاکستانیوں کو غیر ملکی پرواز سے لایا گیا ایف آئی اے امیگریشن نے ان پاکستانیوں کے کوائف چیک کرکے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ۔