عازمین حج، تربیت ضرور حاصل کریں، مولانا قاضی عبدالرشید
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا ہے کہ عازمین حج،حج تربیت ضرور حاصل کریں،علمائے کرام اور مفتیان عظام سے حج کے مسائل سیکھنے کا اہتمام کیا جائے،مساجد کے آئمہ و خطبا عوام الناس کے لیے حج تربیت کا انتظام کریں۔ لوگ مسائل سیکھے بغیر چلے جاتے ہیں اور وہاں جا کر بہت سی کوتاہیوں کے مرتکب ہوتے ہیں- مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا دارالعلوم فاروقیہ دھمیال کیمپ راولپنڈی میں(آج)ہفتہ14جولائی سے 3روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیاہے جو صبح نو بجے تا 12 بجے حج تربیتی نشستیں ہوں گی جن میں مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا آدم خان اور مولانا قاسم سمیت دیگر علما کرام حج کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں گے ۔اس موقع پر خواتین کے لیے حج تربیت کا باپردہ انتظام ہوگا۔