اسلام آباد کے مسائل کو حل کر نے کی کو ئی بھی کوشش نہیں کی گئی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 54,53میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل 25جولائی کو سراج الحق کی قیادت میں اسلام آباد کی سیٹوں پر بھر پور کامیابی حا صل کر ے گی ،انھوں نے کہاتاریخ گواہ ہے کہ دو ہزار دو کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار کی کامیابی کے بعد شہر میں تعمیر و ترقی اور شرافت کی سیاست کے ایک نئے باب کا آغاز ہو ا تھا ۔میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل متحدہ مجلس عمل کی ترجیح اول میں شامل ہے ،آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد تعمیر وترقی کا سفر کا آغاز ایک بار پھر برق رفتاری سے کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہو مز میں کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر حاجی دلاور ، عزیز الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہاسابقہ اور مو جودہ بلدیاتی اور پارلیمانی نمائندوں نے اسلام آباد کے مسائل کو حل کر نے کی کو ئی بھی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے دنیا کا خوبصورت ترین دارلحکو مت مسائل کی آما جگاہ بن چکا ہے ،انھوں نے کہا اس وقت اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت کا ہے جبکہ تعلیم ، صحت ، روزگار ، صفائی اور ترقیاتی کاموں کے نہ ہو نیکی وجہ سے بھی اہل اسلام آباد بد تر ین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،انھوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ شہری اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے دیانتدار اور شہر کے مسائل کے حل میں سنجیدہ قیادت کا انتخاب کر یں تاکہ مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے ۔