وفا قی پولیس نے چار ڈاکوئوں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (وقائع نگار) وفا قی پولیس نے چار ڈکیتیووں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ہیں، مزید تفتیش جار ی ہے اعلامیہ کے مطا بق ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یاسب انسپکٹر عبدالرشید ، اے ایس آئی محمد رمضا ن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے مخبر خا ص کی اطلاع پر کچنا ر پا ر ک میں ریڈ کرکے ڈکیت گر وہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں محمد اسد امین ، سکنہ تحصیل وضلع گو جر انوالہ ، محمد اویس ، ارسلان شوکت ولد سکنہ محلہ راجہ سلطا ن گلی نمبر 4راولپنڈی اورمحمد اویس ولد امجد جا وید سکنہ محلہ ڈھو ک علی بخش راولپنڈی کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دو عددپسٹل معہ ایمو نیشن اور ملزمان کے زیر استعما ل ہنڈ ا125مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لیا ، ملزمان کے خلاف تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا میں مقدما ت درج کر لیے گئے مزید تفتیش جار ی ہے، دیگر کا رروائیوں کے دوران تھا نہ بہار ہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر شفقت محمود نے دو ملزمان عتیق احمد سے 12بو ر گن اور کا مر ان سے 130گر ام چرس بر آمدکر لی، جبکہ اے ایس آئی محمد شریف نے اشتہا ری مجرم کو پنا ہ دینے اور بو قت گرفتاری بھا گ جا نے میں مدد دینے پر ملزم سدیر احمد کو گرفتار کر لیا، تھا نہ تر نو ل پولیس کے اے ایس آئی کلیم اللہ نے ملزم محمد علی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔ تھا نہ رمنا پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد سلیم نے ملزم طا ہر علی کو گرفتار کر کے اس سے تین عدد مسروقہ مو با ئل فون برآمد کرلیے، تھا نہ کھنہ پولیس کے انعام اللہ اے ایس آئی نے ملزم ندیم خان سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا،جبکہ چوری کی واردات میں ملوث07ملزمان جمعہ خا ن ، نیا ز خا ن ، امجد خان ،عبد القیو م محمد عرفان ، نا صر خا ن اور اجمل خا ن کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آ ئی سہیل اکر م نے ہنڈ ا سٹی گا ڑی پر ریو الو نگ لا ئٹ لگا کرگھو منے والے ملزم فہد مسعود کو گرفتار کر لیا،