الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن
اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لگائے گئے بینر اور پینا فلیکس اتار لئے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں بہارہ کہو اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق میں طے شدہ سائز سے ہٹ کر لگائے جانے والے بینر اور پینا فلیکس اتروا دیئے۔ یہ آپریشن اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کی نگرانی میں کیا گیا۔