قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 120 طلبہ وطالبات میں ا سکالر شپ چیکس کی تقسیم
اسلام آباد(نا مہ نگار) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 120 طلبہ وطالبات میں ایچ ای سی نیڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیس سکالر شپ کی چیکس تقسیم کیا گیا۔سکالر شپ تقسیم کی تقریب مشرف ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمدرمضان ،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون،ٹریژرار محمداقبال ،ڈائریکٹر کیو ای سی میر تعظیم اخترسمیت انتظامی و فیکلٹی آفسیران موجود تھے ۔جنہوں نے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں چیکس تقسیم کئے ۔سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ طلبہ وطالبا ت سکالر شپ کو امانت سمجھ کر تعلیم پر خرچ کرے ۔تعلیم پر خرچ کرکے ہی سکالر شپ کا مقصد کو پورا کیاجاسکتاہے ۔سکالر شپ کو ٹیکس کی رقم سے نکال کر دیاجاتاہے ۔لہذا آپ طلباء اپنی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لائے ۔کیونکہ آپ پر امید یں رکھ کر سکالر شپ مہیا کی جاتی ہے تاکہ کل آپ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم چھوڑنے کا وقت گز ر چکاہے ۔اب مالی مشکلات تعلیم کے راستے میں حائل نہیں ہوسکتی ہیں ۔طلباء اپنی تعلیم کو بہتر کرنے اور محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ۔تعلیمی کارکردگی بہتر ہو تو مالی مشکلات سکالر شپ ،قرضہ حسنہ جیسی امداد کے زریعے حل ہوجاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی طلباء کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کررہی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء میعاری تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کرے ۔تاکہ ہمار ا مقصد پورا ہوجائے ۔ہمارا مقصد طلباء کو میعاری تعلیم فراہم کرناہے تاکہ و ہ ملک و قوم کی سربلندی و ترقی میں کردار ادا کرسکے ۔ان سے قبل ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر محمدرمضان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فانشل ایڈ آفس کے حوالے سے پریذنٹیشن کے زریعے سکالر شپ تقسیم کرنے اور سکالر شپ حاصل کرنے کے طریقے کار سے وائس چانسلر اور دیگر شرکاء کو آگاہ کیا۔