عوام ممتاز قادری کو پھانسی اور دہشتگرد قرار دینے والوں کو ووٹ نہ دیں: خادم رضوی
پتوکی (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے حبیب آبادمیں خطاب کے دوران کہا ہے کہ تحریک لبیک جماعت حضورؐ کے دشمنوں کو ووٹ نہیں دے گی بلکہ حضوراکرمؐ کے دین کو ووٹ دے گی تا کہ کفار اور انکے اتحادیو ں کو یہ معلوم ہو جائے کہ مسلمان دین کے نام پر متحد قوم ہے۔ہم گناہ گار ضرور ہیں پرحضورؐ کے عزت کے غدار نہیں ہیں۔ ممتاز قادری کو پھانسی دینے اور دہشت گرد قرار دینے والوں کوہر گز ووٹ نہ دیںمیاں نواز شر یف کو اس وقت اللہ تعالی کی جانب سے پکڑ آئی ہوئی ہے۔وہ وقت دور نہیں جب ملک میںاسلام کی مکمل چھا پ ہو گی اور ملک میں عدل و انصاف ہر جانب ہو گا اور عوام میں خو شحالی آئے گی خادم رضوی نے حبیب آباد کے تمام کارکنوں کو کہا کہ 25جولائی کو گھروں سے نکلے اور نبیؐ کے دین اسلام کو ووٹ دیتے ہوئے کرین کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ پارلیمنٹ کے اندرہمارے امیدواروں کی بھی نمائند گی ہو۔ امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 179 پیر میجر اعجاز احمدسمیت تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکن موجود تھے کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا آخر پر پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔