اسلام آبادکی متعدد مذہبی تنظیموں کے رہنماؤںکی تحریک انصاف میں شمولیت
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)اسلام آبادکی متعدد مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں مو لانا عظمت اللہ سلطان صدر عالمی تحریک پنجتن پاک، علامہ سبطین شیرازی سیکرٹری ادارہ تحفظ حقو ق شیعہ پاکستان، پروفیسر عالم شیر خان، خرم شہزاد، خادم کہو شریف سمیت ویگر مذہبی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،مزہبی رہنمائو ں نے شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان کو دیکھ رہے ہیں،ملک میں فرقہ واریت اور شدت پسندی کو ختم کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں،(ن) لیگ کی حکومت نے ختم نبوت سے متعلق سازش کی ا ن کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا تھا،تمام سیاسی جماعتیں آزماچکے ہیں واحد پاکستان تحریک انصاف ملکی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔امام حسین کونسل کے چیئر مین غضنفر مہدی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے سابقہ حکومتوں کے رہنماؤں نے صر ف لوٹ مار پر توجہ دی تھی۔ مذہبی رہنمامفتی ظہور الحسن نے کہاکہ عمران خان کے ماتھے پر وزیراعظم کا نشان دیکھ رہا ہوں۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے اسلام آباد کی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کا ہمارے معاشرے میں اہم کردار ہے۔عمران خان عظیم انسان ہے، ملکی مسائل پر وہ بہت گہر ی نظر رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے مسائل سرفہر ست ہے جن میں پانی، سرکاری ملازمین کے مسائل اور کچی آبادیوں سے متعلق عمران خان نے پلان دیدیا ہے اور اقتدار میں آکر تحریک انصاف مثالی حکومت قائم کریگی۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بیرونی قوتوں کی مدد سے ختم نبوت سے متعلق سازش کی تھی جس کا مقصد ملک میں انتشار برپا کرناتھا،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں میں صدر مشائخ پاکستان سجادہ نشین بھونے شریف مفتی ظہور الحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے۔ ختم نبوت سے متعلق کسی بھی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا اور امید کرتے ہے کہ مذہبی مسائل عمران خان علماء کرام کے ساتھ مل کر مشاورت سے حل کریں گے۔ مو۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف علماء کرام کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور پارٹی علمائ کرام کوکبھی مایوس نہیں کریگی۔