توہین آمیز خا کے بنانے والوں کیخلاف امت مسلمہ کا اتحاد و جہاد ضروری ہے
راولپنڈی(یوز ڈیسک ) محمدی مسجد لالکڑتی میں حُرمت رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکو ں کا مقابلہ کرانا آزادی اظہار نہیں ، ذہنی انتشار ہے ، حُرمت رسول ؐپاکستان کا نہیں، اُمت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے ۔ کپڑوں سے بے نیاز ، جانوروں کی طرح زندگی گزارنے والے یورپ کو کیا پتہ حُرمت رسول ؐ کیا ہے۔ لادینی طاقتیں مسلمانوں کو دھشتگردی کی سائیٹ پر لگا کر خود اسلام کے خلاف ویب سائیٹ تیار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہو گئی ہیں ۔گستاخ رسول کو ختم کرنے کیلئے بیانوں کی نہیں ، میزائلوں کی ضرورت ہے۔قرآن پاک کے سوا دنیا میں کوئی بُک ایسی ہے ہی نہیں ، جس میں نبی پاک ؐ کا حُسن سما سکے۔ قرآن پاک دنیا کی وہ واحد بُک ہے ،جس میں نبی پاک ؐ کے فیس کا ایک ایک اندازمحفوظ ہے ،زلفوں سے لے کر قدموں تک کی خدا خود قسمیں کھاتا ہے ۔ حُرمت رسولؐ کاتقاضہ یہ ہے ،نیٹ ماہرین فیس بُک میں توہین آمیزوائرس کو انٹی وائرس سے تباہ کر دیں۔ توہین آمیز خا کے بنانے والوں کو خاک میں ملانے کیلیے امت مسلمہ کا اتحاد و جہاد ضروری ہے ۔دنیا کفر ہماری اس وارنگ کو معمولی نہ سمجھے ۔ آ ئے دن نبی پاک ؐ کے توہین آمیز خاکوں سے ہمارے صبر کی حد ختم ہو رہی ہے ۔عظمت مصطفیؐ کے چراغ جلتے ، خاکے بنانیوالے سڑ تے رہیں گے ۔نبی پاک ؐ کے زمانے کے کافر جب مصطفی ؐ کا کچھ نہ بگاڑ سکے ، تو آج کے کافر بھی نبی پاک ؐ کا نام نہیں مٹا سکتے ۔توہین آمیز خاکے نیو وولڈ آڈر کا حصہ ہے ۔اسلامی ممالک ایسا قانون بنائیں ، کہ توہین آمیز خاکے بنانے کی دوبارہ جرات نہ کر سکیں ۔