ملک بچا نے کیلئے دین کو تخت پر لا نا ہو گا ،ملک اظہر آفتاب
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ )تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی11ملک اظہر آفتاب اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو بچا نا ہے تو دین کو تخت پر لا نا ہو گا کل 15 جو لا ئی کو قائد تحریک مولانا خادم حسین رضوی کا فقید المثال استقبال کریں گے اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جگہ جگہ استقبا لیہ کیمپ لگا ئے جا ئیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں سے جلسہ لیاقت باغ کے سلسلہ میں کارکنوں سے ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے جکہ تمام سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا انھیں ریلیف دینے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی