25جولائی کو عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیں، اسفند یار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) حلقہ پی پی 12سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسفند یار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں کرپشن اور لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار حکومت میں بے مثال ترقیاتی کام کر وائے جمعہ کے روز اپنی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھمیال اور اس کے نواحی آبادیوں میں بجلی اور گیس کی سہولت پی پی کی حکومتوں کے ادوار میں فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات میں عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کو جاری رکھا جا سکے عمائدین علاقہ نے انھیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔