الیکشن جیت کر عوامی خدمت جاری رکھیں گے ،سمیرا گل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) این اے 62 سے قومی اسمبلی کی امیدوار سمیرا گل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک اور عوام کی تقدیر بدل دے گی ۔ عوام اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے شہید بھٹو اور شہید رانی کی پارٹی کو کامیاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حلقہ این اے 62میں الیکشن جیت کر عوامی خدمت کو جاری رکھیں گے ہم پارٹی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی مذمت کرتے ہیں کارکن کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں نگران حکومت کو چایئے کہ وہ کارکنوں کے خلاف اقدامات کو ختم کرے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی۔