الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے نہ ہی یہ الیکشن کے لئے موزوں وقت ہے،پیر محمد علی گیلانی
ا سلام آبا د(نیوز ڈیسک) سجادہ نشین دربار بری امام سرکارؒ و سجادہ نشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی نے کہاہے کہ ہمیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ یہ ہماری پیشن گوئی ہے کہ الیکشن کا موجودہ حالات میں ہونا ممکن نہیں تو جب الیکشن ہوتا ہی نظر نہیں آ رہا تو کسی پارٹی کی حمایت کیسی۔ آنے والا ہفتہ اس اعتبار سے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر ہاؤس بری امام سرکارؒ ، دربار رتے ہوتر شریف اور دربار بری امام سرکارؒ کے تمام متوصلیں، متعلقین اور مریدین یہ جان لیں کہ جانشین دربار پیر سید حیدر علی گیلانی کی ہدایات کے مطابق ہم اس الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ہم نے کسی سیاسی جماعت سے اپنی وابستگی ظاہر کی ہے ۔ اس ضمن میں تمام تر اطلاعات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہیں