سیکریٹری اسکولز اسٹا ف کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ تادیبی کارروائی ہوگی ، الیکشن کمیشن
کراچی( وقائع نگار) الیکشن کمیشن کو سیکریٹری اسکولز سندھ سے عدم تعاون کی شکایت حکومت سندھ کو شکایت کی گئی ہے کہ صوبائی سیکریٹری اسکولز کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کی لئے اسٹاف کی فراہمی میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں اور الیکشن کمیشن کو مطلوبہ عملے سے کہیں کم تعداد میں عملہ فراہم کیا جارہا ہے۔ سیکریٹری اسکولز سندھ کو اس حوالے سے نوٹس بھی دیا گیا ہے کہ مطلوبہ اسٹاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن / اسٹاف