بو لا ن میں فائر نگ سے پو لیس اے ایس آئی جا ں بحق
کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)بولان کے علا قے پیرتیازغازی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ‘ملزمان فرار ‘پولیس کے مطابق جمعہ کو بولا ن کے علا قے تحصیل بھاگ پولیس تھانہ کی حدود پیر تیار غازی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد اقبال جا ں بحق ہوگئے پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی روائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملز ما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔
بولا ن فائر نگ