17 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیئے 17ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات جاری کر دیں،ملک بھر میں 17007 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں،الیکش کمیشن کے مطابق بلوچستان میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن 1768ہیں، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 3874 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، پنجاب اور اسلام آباد میں 5487 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، سندھ میں 5887 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔
حساس پولنگ سٹیشن