مری:8 موٹرسائیکلیں برساتی نالے میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے ،5 جاں بحق
مری (صباح نیوز + آئی این پی) مری میں 8 موٹر سائیکلیں برساتی نالے میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 کو بچالیا، بہہ جانیوالے دیگر 5 افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مری میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے ہیں۔ ملاچھ میں ایکسپریس وے پر 8 موٹر سائیکل برساتی نالے میں بہہ گئے جس کے لئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔نالے سے 5 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، مزید 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ موٹر سائیکل سواروں کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے جو بابا لعل شاہ کے عرس میں شرکت کرنے کے بعد واپس راولپنڈی جا رہے تھے کہ ایکسپریس وے سے گزرنے والے تیز سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔
ڈوب گئے