دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنالئے
کنگسٹن (اے پی پی) جولائی (اے پی پی) براتھویٹ کی شاندار سنچری اور ہٹمائر کے ناقابل شکست 84 رنز کی بدولت ویست انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 295 رنز بنالئے، براتھویٹ نے شاندار سنچری سکور کی، انہوں نے 110 رنز بنائے جبکہ ہٹمائر ناقابل شکست 84 رنز بنائے، پائول اور ہوپ بالترتیب 29،29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بنگلہ دیش کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہدی حسن مرزا نے 3 جبکہ تاج الاسام نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کنگسٹن میں شروع ہوا تو بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی طرف براتھویٹ اور سمتھ نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا میزبان ٹیم کے پہلے دو کھلاڑی 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، سمتھ 2 رنز بناکر مہدی کے گیند پر مومن الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، پائول دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 29 رنز بناکر مہدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، براتھویٹ اور ہوپ کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنے دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی سکور 138 رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر ہوپ آئوٹ ہوگئے، براتھویٹ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 110 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ ، ہٹمائر 84 اور چیسی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن مرزا نے 3 جبکہ تاج الاسام نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔