بھارتی ٹی 20کپتان ہرمنپریت نے جعلی ڈگری کا الزام مسترد کردیا
ممبئی(آئی این پی) بھارتی ویمنز ٹوئنٹی 20ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور نے خود پر جعلی ڈگری رکھنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تمام امتحان پاس کیے اور تمام سرٹیفکیٹ قانونی ہیں۔ہرمنپریت کور کا کہنا تھاکہ مجھ سے نہ تو پنجاب پولیس نے رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی نوٹس دیا ہے۔ اسی ڈگری پر میں ریلوے میں نوکری کرتی رہی ہوں جبکہ میں نے ایک دوسری یونیورسٹی میں اسی ڈگری کی بنیاد پر پوسٹ گریجویشن کے لیے داخلہ بھی لیا تھا تاہم کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے امتحان نہیں دے پائی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ یونیورسٹی اٹینڈ کرنے کے مواصلاتی ذریعے سے تعلیم حاصل کرتی رہیں۔واضح رہے کہ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب پولیس نے جعلی ڈگری کی وجہ سے انھیں ڈی ایس پی کی پوسٹ سے کانسٹیبل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔