دو سکواش کھلاڑیوں فرحان زمان اور سعدیہ گل نے شادی کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دو سکواش کھلاڑیوں فرحان زمان اور سعدیہ گل نے شادی کرلی-فرحان زمان جو بہت سارے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اس وقت عالمی ریکنگ میں 104 ویں نمبر پر ہیں۔ فرحان کا تعلق پشاور کے اس گھرانے سے ہے جس نے پاکستان کو کئی نامور سکواش پلیئرز دیئے- وہ سابق قمر زمان کے بھتیجے ہیں، قمرزمان نے جہانگیر اور جان شیر سے پہلے عالمی سکواش کے ایک بڑے سٹار تھے انھوں نے 1975 میں برٹش اوپن بھی جیتا-فرحان زمان کی دلہن کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ اپنے خاندان بلکہ اپنے شہر سے انٹرنیشنل سکواش کھیلنے والی پہلی لڑکی ہیں، سعدیہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 126 ویں پوزیشن پر ہیں-فرحان زمان کا کہنا ہے کہ اب ہم دونوں میاں بیوی مل کر پاکستان کے لیے عالمی سطح پر کئی اعزازات جیت کر لائیں گے-