بلوچستان عوامی پارٹی کا3 روزہ سوگ کا اعلان
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر میر جام کمال نے مستونگ خود کش دھماکے میں پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی اوردیگر کی شہادت کے بعد 3روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر جمہوری سیاسی قوتوں کو حملہ کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیںجس میں انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کی رات پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ،جنرل سیکرٹری منظواحمد کاکڑ،میرضیاء لانگو،میر اسماعیل لہڑی،میر خدا بخش لانگو،سردارنور محمد بنگلزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔